اہم خبریں

بڑی خبر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی

بڑی خبر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی

لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو جاتی عمرہ میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب شام 5 بجے ہوگی، جس میں صرف شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں مجموعی طور پر تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز گزشتہ دنوں نجی دورے پر لندن گئی تھیں، جہاں ان کی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب ہوئی۔ مریم نواز نے بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

مریم نواز گزشتہ روز لندن سے واپس پہنچیں، جبکہ ان کی صاحبزادی بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئیں۔ ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ طے ہوچکی ہے اور تقریب 12 ستمبر بروز ہفتہ جاتی عمرہ میں ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

متعلقہ خبریں