اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ کم ہوگیا، جبکہ آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد میں آج صبح درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں آج نمایاں بارش کے بجائے گرم اور مرطوب موسم غالب رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش اور گرج چمک کا امکان موجود ہے، جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟















