اتوار6ستمبر ،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک مشکل کا حل بحکم اللہ ضرور مل جائے گا اور جس بھی شخص نے تنگ کیا ہوا تھا وہ خودبخود بھاگ جائے گا۔ ایک بلاک رقم کے ملنے کا بھی امکان ہے ،اندرونِ خانہ مخالفین سے بھی اب نجات ملے گی۔ بندش میں جکڑے ہوئے آزاد ہوں گے اور جس بھی روزگار کو بند کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، وہ اب بند نہیں ہوگا بلکہ پہلے سے بہتر چلنا شروع ہوجائے گا، انشاءاللہ
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں شدید اختلافات کا اندیشہ ہے۔ آپ جس بھی طرح سے کوشش کرلیں اس جانب سے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ اس کے لئے مزیدانتظار کرنا ضروری ہوگا ۔جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات کاشکار چلے آ رہے ہیں یا مقدمے انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے لیکن مریخ زائچے میں ہے یہ بلاوجہ غصہ دلاتا ہے۔ آپ نے اگلے تین یوم بالکل خاموشی سے گزارنے ہوں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ لاکھ ہاتھ پاﺅں مار لیں مگر کامیاب نہیں ہو سکیں گے کیونکہ زحل عقرب دونوں زائچے میں بیٹھے ہوئے رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ صدقہ دیں اور اپنی نظر بھی اتاریں ۔ان دنوں اپنی اور اپنی عزت کی حفاظت بے حد ضروری ہے۔ جو لوگ الٹے سیدھے کاموں میں لگے ہوئے ہیں، وہ ہوش کے ناخن لیں ۔آپ کو کسی بڑے مسئلے سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ اگر ملازمت پیشہ افراد ہیں تو تبادلے کے لئے تیار ہو جائیں ،بعض افراد کو زبردستی بھی اپنی جگہ سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ تبدیلی والا خانہ اوپن ہے یہ اور معاملات میں بھی تبدیلی لا سکتا ہے ،جن افراد نے لاپروائی سے کام لیا وہ مشکل میں آسکتے ہیں۔ ان دنوں آپ کی پوری توجہ اپنے اوپر اور اردگرد کے ماحول پر ہونی چاہیے تاکہ اگر گڑ بڑ بھی ہو تو فوری طور پر ردِعمل دیا جائے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم مسئلے سے نکلنے کی خبر ملے گی۔جو لوگ عرصہ دراز سے مالی طور پر سخت پریشان ہیں،ان کو اس حوالے سے اچھی خبر ملے گی اور جن لوگوں نے قرض لینایا دینا ہے وہ اس میں کامیاب رہیں گے۔ خواہشمند افراد کو سفر کے حوالے سے اچھی خبر مل سکتی ہے جولوگ عرصہ دراز سے بندش وغیرہ میں مبتلا دکھائی دے رہے تھے ،وہ بھی انشاءاللہ اس سے نکلنے کے لئے کامیاب ہوں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑی ذمہ داری کا بوجھ کم ہو سکے گا۔ حالات میں خاطر خواہ بہتری ملنے کا امکان ہے جس بھی شخص نے ماضی میں تنگ کیا ہوا تھا ،اب اس سے دوستی دوبارہ ہو جائے گی۔ قانونی مسئلے یا لین دین کے جھگڑے حل ہو سکے گے۔ جو لوگ برسوں سے شدید مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے۔ وہ آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس لئے اب اچھے کی امید رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج سے ہی عطارد کی زائچے میں آمد، آپ کے مالی معاملات کو بحکم اللہ ٹھیک کر دے گی۔ آپ جس طرح کے مشکل دن گزار کر آئے ہیں، ان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا اور جن لوگوں نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے ،بسم اللہ کریں ، انشاءاللہ وہ کامیاب ہوں گے ، اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، آپ کو دو تین یوم کے بعد ہی روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی پوزیشن غلط سمت ظاہرکررہی ہے۔ اس میں تو نقصان ہی نقصان ہے۔ ہو سکے تو فوری طور پر اپنا قبلہ درست کریں۔آپ کو تب جا کر فائدہ ملنا شروع ہو گا اور جوناجائز تعلقات قائم کر رکھے ہیں اس کو بھی فوری ختم کر دیں، جن افراد نے اپنے دلی معاملات کو قابو نہیں کیا ،وہ بڑی سخت مشکل میں آ سکتے ہیں۔ان دنوں آپ کی ہر حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ محتاط ہو کر چلیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی چیز کے زیراثر لگتے ہیں جس کی وجہ سے بنے بنائے کام بھی بگڑرہے ہیں ،بیماری والا خانہ بھی اوپن ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ اپنوں کے ساتھ اختلافات بھی تیزی سے سامنے آنے لگے ہیں۔جو بھی لوگ فوری روحانی حل تلاش کرکے، اس اثر سے نکلنے کی کوشش کریں گے، وہ لوگ آنے والے وقت سے فائدہ اٹھا لیں گے اورجو لوگ لاپروائی سے کام لیں گے، وہ مشکلات میں چلتے رہیں گے، چاہے کچھ بھی کرلیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اپنے ایک بڑے کام میں جو رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی، وہ اب ختم ہونے کی خبر ملے گی اور جن لوگوں نے عرصہ دراز سے مالی طور پر بڑی پریشانیاں دیکھی ہیں، وہ اب انشاءاللہ بہتری دیکھیں گے۔ جن بھی لوگوں کو کسی بھی قسم کی آفر آئے وہ ضرور غور کریں،اسی میں کامیابی کا راز ہے۔ البتہ اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کو اپنے غصے کو بہت ہی ٹھنڈا رکھنا ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اگر سفر کے ذریعے رزق حاصل ہونے کا چانس مل رہا ہے تو آپ ضرور کریں، انشاءاللہ اس کے اسباب بھی بن جائیں گے۔ بیرونِ ملک جانے والوں کے لئے اب آسانیاں ہیں۔ آپ زندگی میں بڑی اہم تبدیلی کے موڑپر آگئے ہیں۔ اس میں چند ضروری فیصلے بھی کرنے ہوں گے اور اگر فیصلے مناسب وقت پر ٹھیک ہو گئے تو پھر ایک کامیاب زندگی گزارنے کے لئے تیار ہوجائیں جو آپ کاانتظار کررہی ہے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صحت پر خاص توجہ دیں اور اپنی زبان کو بھی قابو میں رکھیں،واضح اشارے مل رہے ہیں کہ آپ بدنظری کاشکار ہیں اور اس نے اور بھی معاملات کو خراب کیا ہوا ہے۔ اس لئے اب دریا کا پانی لا کر اس کو گھر کی دیواروں پر چھڑکاﺅ کریں اور اونچی آواز میں روزانہ سورئہ بقرہ کی تلاوت بھی لگایا کریں تو بہتر ہے۔ اس وقت گھر میں کوئی شخص کسی غیر اخلاقی شرارتوں میں بھی لگتا ہے۔ غور کریں گے تو معلوم ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،21 خوارج ہلاک















