اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جن کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:نئے صوبے بنیں گے یا نہیں؟ کھیل داس کوہستانی نے بڑی خبر سنا دی

متعلقہ خبریں