ایبٹ آباد (اے بی این نیوز) نتھیاگلی مکشپوری ٹاپ کے مقام پر لاپتہ ہونے والے 5 افراد پر مشتمل فیملی کو ریسکیو کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت تلاش کرکے ریسکیو کرلیا۔
ریسکیو کے ترجمان کے مطابق 5 افراد پر مشتمل فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاپتہ افراد میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل تھے، جن کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق لاپتہ افراد میں محمد عثمان، فرید رضوان، شبانہ رفیق، سنیلہ عثمان اور سعدیہ فرید شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد پانچوں افراد کو بحفاظت تلاش کرلیا۔ تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔
ترجمان ریسکیو ایبٹ آباد کے مطابق بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے باعث پانچوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت کیلئے ریسکیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف بڑا ایکشن، مقدمات درج ہونے کا امکان















