اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں ہلچل، سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں ہلچل، سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مسلسل کئی روز قیمتوں میں کمی کے بعد آج سونا اچانک مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 602 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 112 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 427 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 185 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 44 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:جیل ٹرائل کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی کے کیس میں عدالت سے اہم خبر آگئی

متعلقہ خبریں