اہم خبریں

جیل ٹرائل کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی کے کیس میں عدالت سے اہم خبر آگئی

جیل ٹرائل کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی کے کیس میں عدالت سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (عون رضا گوپانگ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے حوالے سے اہم عندیہ دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک کیس میں جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ممکن ہے جیل ٹرائل اسی کیس میں شروع ہوجائے جو ان کے پاس زیر سماعت ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل مرتضیٰ طوری نے عدالت سے استفسار کیا کہ جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب آیا ہے یا نہیں۔ عدالت کی جانب سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے مسکراتے ہوئے اگلے کیس کو کال کروا دیا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ چاروں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی کے 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں‌:امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ ایران نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

متعلقہ خبریں