اہم خبریں

امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ ایران نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ ایران نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران امریکا کو ایران کی جانب سے ایک نئی حکمتِ عملی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی موجودہ کوششیں بے سود ثابت ہوں گی اور وہ اس صورتحال سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوگا جو اس نے اپنے لیے خود پیدا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی امریکا میدانِ جنگ، سفارت کاری اور معاشی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ایران کی نئی حکمتِ عملی دیکھے گا، جو امریکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گی۔

محسن رضائی کے مطابق ایران نے مختلف محاذوں پر مقابلے کے لیے نئی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں‌:مون سون بارشوں کا نیا اسپیل داخل، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

متعلقہ خبریں