اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید سے نہ گھبرایا ہوں اور نہ گھبراتا ہوں، تاہم قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کا انہیں بہت دکھ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انگلینڈ میں جو کچھ کیا گیا، وہ ضروری تھا، جبکہ پرفارمنس کے علاوہ دیگر معاملات بھی ہیں جنہیں فی الحال دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وقت نہیں کہ کرکٹ کے علاوہ کسی اور معاملے پر بات کروں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، خصوصاً ان لوگوں کی تنقید سے جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر وسیم اکرم جیسا بڑا کھلاڑی کسی معاملے پر بات کرے تو وہ اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ وہ کرکٹ کو وقت نہیں دیتے، انہیں صورتحال کا علم ہی نہیں۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہت خراب ہے، تاہم ساتھ ہی کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھنے پر زور دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کی تذلیل برداشت نہیں کریں گے اور قومی ٹیم کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:سونا اچانک ہزاروں روپے سستا، آج کی نئی قیمت سامنے آگئی















