اہم خبریں

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس، سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس، سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کا امکان ختم ہوگیا، عظمیٰ خان کی دوسری درخواست پر بھی کیس مقرر نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مذکورہ کیس کی سماعت پہلے ہی 16 ستمبر کے لیے مقرر کی جاچکی ہے، جبکہ طے شدہ پالیسی کے تحت ہر مقدمہ اپنی باری پر ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توہینِ عدالت سے متعلق معاملہ 16 ستمبر کو مرکزی کیس کے ساتھ بینچ کے سامنے رکھا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ عدالتِ عظمیٰ میں مقدمات کی سماعت مقررہ پالیسی کے مطابق ان کی باری آنے پر ہی فکس کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں اس وقت توہینِ عدالت کی 94 درخواستیں زیرِ التوا ہیں، جس کے باعث عظمیٰ خان کی جانب سے فوری سماعت کی استدعا قابلِ پذیرائی نہیں سمجھی گئی۔

یوں عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہینِ عدالت کیس کی جلد سماعت کا امکان ختم ہوگیا ہے اور معاملہ اب 16 ستمبر کو مرکزی کیس کے ساتھ ہی زیرِ سماعت آئے گا۔
مزید پڑھیں‌:پی سی بی کا بڑا ایکشن، ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ کی چھٹی کا امکان

متعلقہ خبریں