اہم خبریں

سپانٹک پہاڑ پر حادثہ، لاپتا خاتون کوہ پیما اسما مشتاق کا جسد خاکی مل گیا

سپانٹک پہاڑ پر حادثہ، لاپتا خاتون کوہ پیما اسما مشتاق کا جسد خاکی مل گیا

اسکردو (اے بی این نیوز) 7 ہزار 27 میٹر بلند سپانٹک پہاڑ پر لاپتا ہونے والی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا، مقامی کوہ پیماؤں نے ان کا جسدِ خاکی تلاش کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دشوار گزار اور انتہائی مشکل پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کیا۔ ریسکیو ٹیم میں محبوب، عابدین نمبردار، مظاہر حسین، حسین بیگ اور عباس علی شامل تھے۔

ریسکیو ٹیم نے شدید مشکلات اور نامساعد حالات کے باوجود سپانٹک پہاڑ پر تلاش کا عمل جاری رکھا اور ڈاکٹر اسما مشتاق کے جسدِ خاکی کی تلاش میں اہم کامیابی حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ ڈاکٹر اسما مشتاق کا جسدِ خاکی ریکور کرنے کے لیے روانہ کی گئی ٹیم نے کیمپ 3 سے کچھ فاصلے پر ڈیڈ باڈی تلاش کرلی۔

ریسکیو ٹیم اب جسدِ خاکی کو محفوظ طریقے سے بیس کیمپ تک منتقل کرنے کے لیے ضروری انتظامات اور طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ 7 ہزار 27 میٹر بلند سپانٹک پہاڑ پر سرچ آپریشن انتہائی دشوار گزار علاقے اور سخت موسمی حالات کے باعث مشکل مرحلہ تھا، تاہم مقامی کوہ پیماؤں کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ڈاکٹر اسما مشتاق کا جسدِ خاکی تلاش کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:یونٹی فوڈز میں اربوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیاں، ایس ای سی پی کی تحقیقات پر ایف آئی اے کا مقدمہ درج

متعلقہ خبریں