کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 466136 روپے پر آگیا،دس گرام سونےکی قیمت 1543 روپے کم ہوکر 399636 روپے پر آ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے بڑھکر 7179 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر گر کر 4436 ڈالر پر آگیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی اسپتال منتقلی ،توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد















