اہم خبریں

پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ(ر) فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)تعلیمی اداروں کی مانیٹر نگ کیلئے ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ان کی بھرتیوں کا پراسس بھی شروع کر دیا۔

پنجاب کے 22 اضلاع میں ریٹارڈ فوجی ملازمین بطور مانیٹرنگ اینڈ ایو ملیوشن آفیسر ز “ایم ای اوز بھرتی کئے جائیں گے، بھرتی ایک سالہ کنٹریکٹ پر ہو گی ، 60 ہزار روپے تنخواہ اور محکمہ تعلیم رولز کے مطابق تمام دیگر سہولیات و مراعات بھی حاصل ہوں گی۔

مانیٹر نگ کے لیے سرکاری موٹر سائیکل بھی فراہم ہوں گے، ایک سال بعد کنٹریکٹ میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے، یہ بھرتیاں پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن ”پ یف“ کے تحت ہوں گی۔

ریٹائرڈ فوجی جی سی اوز ، این سی اوز سے 7 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ، عمر کی حد 30 سے 55 سال، تعلیم گریجویشن رکھی گئی ہے ، پنجاب کا ڈومیسائل لازم ہوگا۔

آئی ٹی شعبہ میں تجربہ اور صحتمند ہونا ضروری ہے، پہلے مرحلہ میں 28 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن آفیسرز “ بھرتی ہوں گے جن میں 21 ریٹائرڈ فوجی اور 7 سویلین بھرتی کئے جائیں گے۔

دوسرے مرحلہ میں دیگر اضلاع کے لئے الگ بھرتیاں ہوں گی۔ علاوہ ازیں ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولوں میں ڈیلی ویجز پر عارضی بنیاد پر لمپ سم تنخواہوں پر ٹیچنگ ملازمت کرنے والے ڈیڑھ لاکھ اسکول ٹیچنگ انٹر نیز کے ختم ہو نیوالے کنٹریکٹ میں 9 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لئے بھیج دی گئی کنٹریکٹ جاری تعلیمی سیشن مارچ 2027 تک ہو گا جیسے ہی سمری منظور ہو گی نو ٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: سانحہ پمز کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

متعلقہ خبریں