اہم خبریں

ویمنز ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی، تمام ٹیموں کی کپتان شریک

ویمنز ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی، تمام ٹیموں کی کپتان شریک

دبئی (اے بی این نیوز) ویمن ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دبئی میں ہونے والی تقریب میں تمام ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔

ویمن ایشیا کپ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا آغاز کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 5 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر اور دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔ویمن ایشیا کپ کا فائنل 13 ستمبر بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:سانحہ پمز میں بڑی پیش رفت، سیکریٹری صحت کا اہم بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں