لندن (اے بی این نیوز)لندن میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے تاخیر سے آغاز کا امکان ہے۔
لندن میں دن بھر کیلیے خراب موسم کی پیشگوئی سامنے آ چکی، البتہ منتظمین کو امید ہے کہ پہلے دن کھیل کسی موقع پر شروع ہو گا۔
اس وقت پچ اور ادرگرد کے ایریا پر کورز موجود ہیں، ایک دن قبل تک پچ پر گھاس تھی اس لیے ٹیم مینجمنٹ چار پیسرز یا پھر تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنے پر غور کر رہی تھی، بارش رکنے پر دوبارہ پچ دیکھنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
امام الحق اور اذان اویس پر مشتمل اوپننگ پیئر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
کپتان بابر اعظم کیلیے سعود شکیل یا سلمان علی آغا میں سے کسی کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیرصحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا















