اہم خبریں

بڑی خبر ،ایرانی پرواز کی انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ

بڑی خبر ،ایرانی پرواز کی انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ

انقرہ ( اے بی این نیوز) استنبول سے تہران جانے والی ایرانی نجی ایئرلائن کی پرواز کو دورانِ سفر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد طیارے نے ترکیہ واپس آکر انقرہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق پرواز کے استنبول سے روانہ ہونے کے تقریباً 30 منٹ بعد پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور طیارے کا رخ واپس ترکیہ کی جانب موڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق ایئربس اے 310 طیارہ تقریباً 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا تاہم اچانک اس کی بلندی میں تیزی سے کمی آنے لگی۔ صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے انقرہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

اطلاعات کے مطابق طیارے نے انقرہ کے قریب کچھ دیر فضا میں چکر لگائے اور دورانِ پرواز کچھ وقت کے لیے ریڈار سے بھی غائب ہوگیا، تاہم بعد میں تقریباً 5 ہزار فٹ کی بلندی پر دوبارہ ریڈار پر ظاہر ہوا۔

پائلٹ نے دوپہر 12 بج کر 13 منٹ پر ہنگامی صورتحال سے متعلق اطلاع دی، جبکہ طیارہ تقریباً 12 بج کر 30 منٹ پر انقرہ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی فوری وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید معلومات اور تحقیقات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:او جی ڈی سی ایل کی سینئر قیادت کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

متعلقہ خبریں