اہم خبریں

او جی ڈی سی ایل کی سینئر قیادت کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سینیٹ اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کی سینئر قیادت کے عہدوں، بنیادی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئیں۔

پیش کردہ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی احمد حیات لاک کی بنیادی تنخواہ 55 لاکھ 64 ہزار روپے ماہانہ ہے، جبکہ چیف فنانشل آفیسر محمد انس فاروق کی ماہانہ تنخواہ 28 لاکھ 37 ہزار روپے ہے۔


ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر سلیم کی تنخواہ 22 لاکھ روپے ماہانہ بتائی گئی ہے، جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر شہزاد صفدر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سروسز ضیاء صلاح الدین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاطف غفور مرزا کی ماہانہ تنخواہ 18،18 لاکھ روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ایم حبیب اللہ چوہان کی تنخواہ 7 لاکھ روپے، جی ایم ڈاکٹر خالد امین خان کی 9 لاکھ روپے اور جی ایم خرم شیراز کی 11 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔

کمپنی سیکریٹری وسیم احمد کی ماہانہ تنخواہ 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق مذکورہ افسران کو گھر کے کرائے کی مد میں بنیادی تنخواہ کا 45 فیصد بھی دیا جاتا ہے، جبکہ انہیں گاڑی اور فیول کی سہولت بھی حاصل ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی اعلیٰ انتظامی قیادت کے پیکیجز کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سرکاری اداروں میں افسران کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے بحث ایک بار پھر اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

متعلقہ خبریں