اہم خبریں

دورۂ تہران سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، بڑی خبر سامنے آگئی

دورۂ تہران سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، بڑی خبر سامنے آگئی

لندن (اے بی این نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بنیادی طور پر پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دو پاکستانی ذرائع کے مطابق یہ رابطہ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے کیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کے دفتر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان کن امور پر بات ہوئی۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔ تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے بھی ملاقات کی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں ایران پہنچے ہیں۔
مزید پڑھیں :بڑی خبر، گرینڈ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

متعلقہ خبریں