اہم خبریں

بڑی خبر، گرینڈ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

بڑی خبر، گرینڈ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) گرینڈ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس شام 6 بجے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہوگا، جس میں مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شریک ہوں گے۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پارلیمانی سیاست میں مزید متحرک کردار ادا کرنے اور پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف مشترکہ اسٹریٹ موومنٹ چلانے کے حوالے سے بھی آئندہ کا لائحہ عمل زیرِ بحث آئے گا، جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں، حکومتی اقدامات اور دیگر اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جاری تحریک اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی غور متوقع ہے۔

یوں گرینڈ اپوزیشن کے اس اجلاس کو حکومت کے خلاف آئندہ کی مشترکہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:دوسرے ٹیسٹ میں تلخ کلامی، بھارتی بیٹر اور سری لنکن بولر پر جرمانہ

متعلقہ خبریں