اسلام آباد(اے بی این نیوز)دنیا کے 21 عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کپتانوں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ایک اور خط لکھا ہے۔
خط میں انہوں نے سابق کپتان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی علاج کے لیے اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نہیں ہے۔
اس خط پر دستخط کرنے والے 21 افراد میں مائیکل ایتھرٹن، ایلکس بلیک ویل، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلی، گریگ چیپل، ای ین چیپل، بیلنڈا کلارک، ایلسٹر کک، مائیک گیٹنگ، سنیل گواسکر، لی جرمین، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گاور، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسارکرکر، اسٹیو وا اور جان رائٹ شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ایک طبی بورڈ ان کا معائنہ کر سکے، اس بورڈ میں ان کے ذاتی معالجین اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی شامل کیا جانا تھا۔
عدالت نے خاندان کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بحال کیا تھا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو حاصل حقوق ہمیں بھی دیئے جائیں،اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا عدالت سے رجوع















