اہم خبریں

آج پیٹرولیم مصنوعات کے تازہ ترین نرخ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 22 سے 24 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 14 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 7 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 17 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: چاند گرہن آئندہ ہفتے کس دن اور کس وقت ہوگا؟

متعلقہ خبریں