اہم خبریں

بڑی خبر، بانی پی ٹی آئی کو آج ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

بڑی خبر، بانی پی ٹی آئی کو آج ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں علاج کے لیے آج ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات جاری ہے، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ہسپتال منتقلی کے حوالے سے انتظامی اور سیکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق حتمی فیصلہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار سامنے آگئے، طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

متعلقہ خبریں