اہم خبریں

ہاکی ورلڈ کپ،پاکستان کو ایونٹ میں رہنے کیلئے بھارت کیخلاف فتح درکار

نیدرلینڈز (اے بی این نیوز)ہاکی ورلڈکپ میں آج گروپ ڈی کے دو اہم ترین میچز آج کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں ویلز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی جبکہ دوسرے میچ میں راویتی حریف پاکستان اور بھارت شام 6 بجے آمنے سامنے آئیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم کی دو میچز جیت کر پہلے ہی اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ہونے والے میچز کے نتائج پر منحصر ہوگا۔

بھارتی ٹیم ایک میچ جیت کر تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان اور ویلز نے ایک ڈرا میچ کھیل کر ایک ایک پوائنٹ حاصل کر رکھا ہے۔

پاکستان اور ویلز اگر اپنے اپنے میچز جیت گئے تو بھارت باہر ہو جائے گا اور دوسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور ویلز کے درمیان فیصلہ بہتر گول اوسط پر ہوگا۔

تاہم بھارتی ٹیم جیت کی صورت میں اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی جبکہ پاکستان اور ویلز باہر ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

متعلقہ خبریں