اہم خبریں

قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا اور شیڈول منظور، بڑی خبر سامنے آگئی

قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا اور شیڈول منظور، بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر کمیٹی نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دی۔

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 28 اگست تک جاری رہے گا، پی ٹی آئی نے بلائے جانے کے باوجود بزنس ایڈوائزری اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

مشاورتی کمیٹی کے مطابق اجلاس پیر کو شام 5 بجے اور باقی دنوں میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔ 12 ربیع الاول کی تعطیلات کے دوران کوئی سیشن نہیں ہوگا۔

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق اجلاس میں باقاعدہ ایجنڈے، قانون سازی اور عوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازم کو جنسی ہراسانی مہنگی پڑگئی، نوکری سے فارغ، 10 لاکھ روپے جرمانہ

متعلقہ خبریں