اہم خبریں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جشنِ آزادی کے موقع پر کرکٹ شائقین کے لیے سرپرائز کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا ایکس پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے جس میں شائقین کے کئی پسندیدہ سٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان سمیت متعدد نامور کھلاڑی نیشنل چیمپئنز کپ میں ایکشن میں ہیں۔


چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ سٹیڈیم آکر میچز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ سہ پہر 3 بجے سے مفت ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ

متعلقہ خبریں