اہم خبریں

محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، اہم خبر سامنے آگئی

محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے 15 خوارجیوں کو ہلاک کیے جانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ان کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں‌:آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، عباس عراقچی

متعلقہ خبریں