اہم خبریں

ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت، پی سی بی کا سخت نوٹس

ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت، پی سی بی کا سخت نوٹس

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ این او سی کے بغیر لیگ میں حصہ لینے والے سابق کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق زیمبیا میں جاری ایشین لیجنڈز لیگ کو نہ تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور نہ ہی زیمبیا کرکٹ یونین کی منظوری حاصل ہے، اس لیے اس ایونٹ میں شرکت پی سی بی کی پالیسی کے خلاف ہے۔

بورڈ نے واضح کیا کہ غیر منظور شدہ لیگ میں این او سی کے بغیر شرکت کرنے والے سابق کرکٹرز کو آئندہ دو سال تک پی سی بی کی جانب سے کسی بھی بیرون ملک ایونٹ کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق ایسے سابق کرکٹرز کو دو سال تک پی سی بی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوچنگ، مینٹورنگ اور دیگر ذمہ داریاں بھی نہیں دی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام موجودہ اور سابق کرکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک کسی بھی کرکٹ ایونٹ یا لیگ میں شرکت سے قبل لازمی طور پر پی سی بی سے این او سی حاصل کریں، بصورت دیگر ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

متعلقہ خبریں