لاہور (اے بی این نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بجائے ماہانہ بنیادوں پر نظر ثانی کی جائے۔
انہوں نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو 7 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کیا جائے۔
مزید پڑھیں:بحریہ یونیورسٹی اور اے بی این نیوز کے درمیان اہم معاہدہ،طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری















