لندن (اے بی این نیوز)انگلینڈ کے سالٹ برن کرکٹ کلب نے مبینہ دھوکہ دہی کے اسکینڈل میں ملوث اپنے کھلاڑی برائن ڈیوائن کو آئندہ نوٹس تک معطل کردیا ہے۔
کلب نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک وہ نہ صرف اس سیزن بلکہ مستقبل قریب میں بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
یہ معاملہ نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ کی جانب سے اس وقت زیرِ تفتیش آیا جب سیکنڈ الیون ڈویژن ٹو کے ایک میچ میں سالٹ برن نے نارٹن کو 159 رنز سے شکست دی۔
میچ کے بعد نارٹن کلب نے ایک شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا کہ برائن ڈیوائن نے نارٹن کے بلے باز نعمان شبیر کے شاٹ کے دوران گیند کے بلے کے قریب سے گزرنے پر چٹکی بجائی جس سے ایسا تاثر پیدا ہوا کہ گیند بلے سے لگی ہے۔
Saltburn player suspended following alleged cheating incident.
The player is alleged to have clicked his fingers as the ball passed the bat, with the catch given after an appeal.
The incident went viral online and has led to an investigation. pic.twitter.com/CrrthLt8JZ
— Test Match Special (@bbctms) July 29, 2026
اس کے بعد وکٹ کیپر جوش بوز نے کیچ پکڑا اور اپیل پر امپائر نے بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سالٹ برن کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہے اور لیگ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔
کرکٹ کی تاریخ میں امپائرز کو گمراہ کرنے کے مختلف طریقوں کے الزامات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں جن میں گیند سے چھیڑ چھاڑ اور مصنوعی آوازیں پیدا کرنے جیسے واقعات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی،نوٹیفکیشنز جاری















