اہم خبریں

بھارتی کرکٹر اجنکیارہانے کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

نیو دہلی (اے بی این نیوز)بھارت کے تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اپنے انسٹاگرام پر جاری ایک جذباتی پیغام میں اجنکیا رہانے نے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔اجنکیا رہانے ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران 85 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد رنز بنائے۔ خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی عمدہ کارکردگی نے انہیں منفرد مقام دلایا۔

رہانے کے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ 2020-21 کی بارڈر-گواسکر ٹرافی رہا جب انہوں نے آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 1-2 سے تاریخی فتح حاصل کی۔

میلبرن ٹیسٹ میں ان کی شاندار سنچری اس کامیابی کا اہم حصہ تھی۔
مزید پڑھیں: سعودی وزیر دفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات،امریکہ میڈیا

متعلقہ خبریں