اہم خبریں

ڈالر سستا، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال مہنگے، آج کے تازہ کرنسی ریٹس جاری

ڈالر سستا، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال مہنگے، آج کے تازہ کرنسی ریٹس جاری

کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا جب کہ دیگر غیر ملکی کرنسییں مزید مہنگی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 277.87 روپے سے 277.86 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 87 پیسے کا ہوگیا۔ یورو 85 پیسے مہنگا ہو کر 322.67 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.05 روپے مہنگا ہو کر 377.69 روپے، یو اے ای درہم 15 پیسے مہنگا ہو کر 76.95 روپے اور سعودی ریال 4 پیسے مہنگا ہو کر 75.29 روپے ہو گیا۔
مزید پڑھیں‌:نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان

متعلقہ خبریں