اہم خبریں

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ جاری ٹیسٹ سیریز اور اسکے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، لہذا ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو بطور ریپلیسمنٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ بیٹنگ لائن اپ میں مضبوط متبادل میسر آ سکیں۔

واضح رہے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ انگلینڈ کا دورہ ہے، پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت میں میں نمایاں کمی

متعلقہ خبریں