اہم خبریں

سونا مہنگا، چاندی سستی، آج کی تازہ ترین اپڈیٹ

سونا مہنگا، چاندی سستی، آج کی تازہ ترین اپڈیٹ

کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 257 روپے اضافے سے 366714 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں سونا 3 ڈالر فی اونس مہنگا ہوکر 4 ہزار 53 ڈالر کا ہوگیا۔

دوسری جانب 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت میں 12 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 297 روپے پر آگئی۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری، نوجوانوں کے لیے ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے کا سنہری موقع

متعلقہ خبریں