لاہور(اے بی این نیوز)استعمال شدہ گاڑی خریدنے سے پہلے آن لائن ویریفکیشن کے لیے پنجاب ایکسائز نے بڑی سہولت فراہم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں استعمال شدہ گاڑی خریدنے والے شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ایک جدید آن لائن وہیکل ویریفکیشن سسٹم متعارف کروا دیا ہے،اس نظام کے تحت خریدار اب سودا کرنے سے پہلے ہی گاڑی کے تمام ریکارڈ کی تصدیق کر سکیں گے۔
روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران خریداروں کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں گاڑی کی رجسٹریشن بک یا فائل کا جعلی ہونا، کار کے اصل مالک اور بیچنے والے کے نام میں فرق جبکہ چوری شدہ یا متنازع ریکارڈ والی گاڑیوں کی فروخت جس سے خریدار قانونی شکنجے میں پھنس سکتے ہیں۔
شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز نے اس عمل کو انتہائی آس ان بنا دیا ہے، خریدار سب سے پہلے محکمہ ایکسائز پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ https://mtmis.excise.punjab.gov.pk/ پر جائیں، ویب سائٹ پر گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبر درج کریں اور سکرین پر موجود سیکیورٹی کیپچا کوڈ کو مکمل کر کے سبمٹ کریں۔
معلومات جمع کرواتے ہی گاڑی کا تمام آن لائن ریکارڈ سکرین پر آ جائے گا، خریدار اس آن لائن ڈیٹا کا مالک کی فراہم کردہ دستاویزات سے موازنہ کر کے تسلی کر سکتے ہیں کہ آیا تمام ریکارڈ سو فیصد درست ہے یا نہیں۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے شہریوں کو سختی سے سفارش کی ہے کہ وہ کسی بھی سیکنڈ ہینڈ گاڑی کی خریداری سے قبل یہ بنیادی چیک لازمی کریں۔ یہ سادہ سا آن لائن اقدام نہ صرف شہریوں کو گاڑیوں سے جڑے فراڈ سے بچائے گا۔
استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لیے اہم خبر، پنجاب ایکسائز کی آن لائن ویریفکیشن سے فراڈ سے بچیں۔
مزید پڑھیں: چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھادیں















