اہم خبریں

تنخواہوں پر نئے ٹیکس سلیبز متعارف

ملازمین کے لیے اہم خبر،تنخواہوں پر نئے ٹیکس سلیبز متعارف

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2026 سے سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے انکم ٹیکس سلیب متعارف کرائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مختلف آمدن والے افراد کے لیے ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔

فنانس بل کے مطابق 6لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی والے افراد کو انکم ٹیکس سے مکمل استثنیٰ دیا گیا ہے جبکہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے افراد پر ایک فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

نئے ٹیکس نظام کے تحت 12لاکھ سے 22لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے افراد کو 6 ہزارروپے کا فکسڈ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جب کہ زائد رقم پر 11 فیصد ٹیکس واجب الادا ہوگا۔

اسی طرح 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد کو 16 ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جب کہ زائد رقم پر 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جب کہ اس سے قبل یہ شرح 23 فیصد تھی۔

فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ 3.2 ملین سے 4.1 ملین روپے سالانہ آمدنی والے افراد 3.46 ملین روپے کا فکسڈ ٹیکس اور زائد رقم پر 25 فیصد ٹیکس ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

اسی طرح 4.1 ملین سے 5.6 ملین روپے سالانہ آمدنی والے 5.41 ملین روپے مقررہ ٹیکس ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جب کہ زائد رقم پر 29 فیصد ٹیکس ادا کیا جائے گا۔

نئے سلیب کے تحت 5.6 ملین سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے افراد کو 9.76 ملین روپے کا فکسڈ ٹیکس اور زائد رقم پر 32 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اسی طرح 70 لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدنی والے افراد 1.42 ملین روپے کا فکسڈ ٹیکس اور زائد آمدن پر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

فنانس بل 2026 کے تحت ٹیکس کی تمام نئی شرحیں یکم جولائی 2026 سے لاگو ہوں گی اور تنخواہ دار طبقے اور سرکاری ملازمین پر یکساں طور پر لاگو ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:امریکا ایران کشیدگی،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

متعلقہ خبریں