اہم خبریں

خوشخبری، انفارمیشن گروپ میں نئی آسامیوں کی منظوری

خوشخبری،انفارمیشن گروپ میں نئی آسامیوں کی منظوری

اسلام آباد( اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے سول سروس کے انفارمیشن گروپ کے افسران کے لیے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے گریڈ 18، 19 اور 20 کی مجموعی طور پر 40 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کی 16 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، جبکہ گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے لیے 12، 12 نئی آسامیاں منظور کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آسامیوں کی منظوری سے انفارمیشن گروپ کے افسران کی طویل عرصے سے زیرِ التوا ترقیوں کی راہ ہموار ہو جائے گی، جس سے کیریئر ترقی کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ذرائع کے مطابق 40 نئی آسامیوں کی منظوری پر وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:یو اے ای ویزا کے لیے نئی شرائط اور طریقہ کار سامنے آگیا

متعلقہ خبریں