اہم خبریں

پنجاب میں مستری، الیکٹریشن، پلمبر اور دیگر ہنرمند کارکنوں کی نئی اجرتیں مقرر

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ چھ ماہ کے لیے مزدوروں کی نئی اجرتیں مقرر کرتے ہوئے یکم جولائی 2026 سے دسمبر 2026 تک نئے لیبر ریٹس نافذ کر دیے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئے ریٹس سرکاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی کاموں اور سرکاری ٹھیکوں پر لاگو ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ہنرمند مزدور کی یومیہ اجرت 1,538 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مستری، الیکٹریشن، پلمبر، ویلڈر اور دیگر ہنرمند کارکنوں کو 2,000 روپے یومیہ اجرت دی جائے گی۔

اسی طرح نیم ہنرمند کارکنوں، جن میں مالی، چین مین اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد شامل ہیں، کی یومیہ اجرت 1,560 روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ماہانہ بنیادوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سوزوکی فرونکس ہائبرڈ مہنگی، قیمت میں 7 لاکھ روپے سے زائد اضافہ

متعلقہ خبریں