اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں اضافے بارے بڑی خبرآگئی

کراچی(اے بی این نیوز)تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا وقت ختم ہونے کے قریب آتے ہی یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کیا گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یا نہیں؟

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا وقت ختم ہونے کے قریب آتے ہی یہ سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیا سکول طے شدہ شیڈول کے مطابق کھلیں گے یا اگست 2026 میں متوقع شدید گرم اور حبس زدہ موسم کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں 1 جون سے 31 جولائی 2026 تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد نئے تعلیمی سال 27-2026 کا آغاز 1 اگست 2026 سے ہونا طے ہے۔

جیسے جیسے سکول کھلنے کی تاریخ قریب آ رہی ہے، والدین اور طلبہ میں تشویش بڑھ رہی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگست کے دوران صوبے بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا اشارہ دیا ہے۔

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں اگست کے دوران شدید حبس اور گرمی متوقع ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

موسمِ گرما کی اس لہر کے ساتھ ساتھ سندھ کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا بھی امکان ہے جو طلبہ اور تعلیمی اداروں کے لیے آمدورفت کے نئے چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔

تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے حکومتِ سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے اب تک کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن یا اعلان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ حکام نے اب تک شیڈول میں کسی تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں دیا جس کا مطلب ہے کہ سکول فی الحال یکم اگست سے ہی کھلنے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی حکومتِ سندھ نے موسمِ گرما کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی تھی اور مقررہ کیلنڈر کے مطابق ہی تدریسی عمل شروع کیا گیا تھا۔

اب والدین اور طلبہ کی نظریں صوبائی حکام کے اگلے فیصلے پر لگی ہیں کہ آیا موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں کوئی تبدیلی کی جائے گی یا نہیں۔

مزید پڑھیں۔برطانوی وزیراعظم کا بجلی کے بلوں پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں