اہم خبریں

ایران میں لاپتہ دو پاکستانیوں کے معاملے پر بڑی پیش رفت

ایران میں لاپتہ دو پاکستانیوں کے معاملے پر بڑی پیش رفت

تہران (اے بی این نیوز) ایران میں لاپتہ پاکستانی شہریوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور اور ایف آئی اے لنک آفس ایران کی کوششوں کے نتیجے میں ایران میں لاپتہ ہونے والے دو پاکستانی شہری تہران میں پاکستانی سفارت خانے میں بحفاظت پہنچ گئے۔

ان نوجوانوں کے نام طلحہ اور شہزاد ہیں اور ان کا تعلق لاہور کے گاؤں پسین سے ہے۔ دونوں شہریوں نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور، ایف آئی اے لنک آفس ایران اور ایف آئی اے کے دیگر متعلقہ حکام کا ان کی بروقت مدد اور مسلسل کوششوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
مزیدپڑھیں‌:عمران خان سے کل کون ملے گا؟رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی

متعلقہ خبریں