مظفرآباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں کوہالہ پل پر قائم مقام صدر آزاد کشمیر و سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبال کے موقع پر کارکنان کی جانب سے ’’جئے بلاول، جئے زرداری‘‘ کے نعروں سے ماحول گونج اٹھا، بلاول بھٹو زرداری کو سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں دارالحکومت مظفرآباد لایا گیا۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین اور چوہدری محمد ریاض بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔
مظفرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد پہنچنے پر کوہالہ پل اور اپرچھتر میں فقیدالمثال استقبال
مظفرآباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جھلک دیکھنے کیلئے کوہالہ پل پر جیالوں اور کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد امنڈ آئی
مظفرآباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری… pic.twitter.com/0cEin9Wwjo
— PPP (@MediaCellPPP) July 14, 2026
دورے کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی پونچھ اور مظفرآباد ڈویژن کے امیدواروں اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے متعلق آئندہ کی سیاسی اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین آج رات بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے امیدواران، ڈویژنل اور ضلعی صدور شرکت کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کے متنازع بیان پر ملکی سیاسی قیادت برہم، معافی کا مطالبہ















