لاہور (اے بی این نیوز) انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے معروف جوڑے رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں میں صلح ہوگئی ہے اور اب طلاق کا معاملہ ختم ہوچکا ہے۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی جس کی ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔ شادی کے بعد دونوں کو سوشل میڈیا پر مقبول جوڑے کے طور پر دیکھا گیا تاہم کچھ عرصے بعد ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئیں۔
شادی کے پہلے سال ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام کیوان رکھا گیا۔ لیکن اس دوران بھی ان کے تعلقات میں تناؤ برقرار رہا۔
وقت گزرنے کے ساتھ تنازعات اتنے بڑھ گئے کہ رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے طلاق کا اعلان کر دیا اور باقاعدہ قانونی کارروائی کے لیے نوٹس بھی بھیج دیا۔
اس مشکل وقت میں ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ اپنی بہن کی مدد کے لیے آگے آئے اور مختلف مواقع پر اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اب ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس پورے معاملے پر نئی اور بڑی معلومات شیئر کی ہیں۔
عون شیخ کا کہنا ہے کہ میری بہن اور رجب بٹ میں اب صلح ہو گئی ہے اور معاملہ حل ہو گیا ہے۔
اس نے کہا کہ میری والدہ نے بھی مجھے سمجھایا کہ تم گھر کے آدمی ہو اس لیے اس لڑائی کو مزید طول نہ دینا۔ اس لیے میں نے بھی یہی بہتر سمجھا کہ جھگڑا ختم ہو جائے۔ عون شیخ کے اس اعلان کے بعد دونوں کے مداحوں نے راحت کی سانس لی۔
View this post on Instagram
A post shared by Social Diary Magazine Official (@socialdiarymagofficial)
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس مفاہمت پر ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں تو کچھ اسے ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’تو کیا یہ ان کروڑوں روپے کے لیے مفاہمت ہے؟

ایک اور صارف نے عون شیخ کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات آپ کی والدہ کو پہلے کیوں نہیں سمجھ آئی؟

مزید پڑھیں:برازیلی جوڑے نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا، دلچسپ خبر سامنے آگئی















