لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات شروع کر دیں۔
حکومت نے رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جے آئی ٹی بنانے پر بھی غور شروع کر دیا ہے جب کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آر ڈی اے سے منصوبے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این او سیز، منظور شدہ نقشوں اور دیگر منظوریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رنگ روڈ سروس ایریا پراجیکٹ میں 753.2 ملین روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی اور 31.7 ملین روپے حکومتی واجبات کے طور پر جمع کرائے گئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران رنگ روڈ کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کے ہیرو مچل ڈیوک نے کیریئر کا بڑا فیصلہ کر لیا















