اسلام آباد(اے بی این نیوز) محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے بعض علاقوں میں موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
بارش کے دوران بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، درختوں اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات 9 جولائی ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح














