دکی (اے بی این نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی دیدامہ میں موٹر سائیکل پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت گل بیگ قوم مری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لونی کی تحصیل کلی ڈیدھامہ کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق بم کچی سڑک پر نصب کیا گیا تھا جو موٹر سائیکل پر چڑھتے ہی پھٹ گیا۔
مزید پڑھیں:گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نمازجنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین















