اہم خبریں

وزیراعظم کی بڑی خوشخبری،نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع

وزیراعظم کی بڑی خوشخبری،نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارتخانوں کو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے روزگار کے مواقع کی تلاش میں تیزی لائیں، پروٹیکٹوریٹ آف امیگریشن کے پورے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جائے، وزارت اوورسیز پاکستانیز، نیو ٹیک، یوتھ پروگرام کو سرٹیفیکیشن کے ساتھ ہنر اور زبان کے کورسز کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت باصلاحیت ہے، بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور عالمی رسائی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی سفارت خانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع کے بارے میں آگاہی اور ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے اقدامات کو تیز کرنا چاہیے، اور اداروں کو چاہیے کہ وہ مختلف ممالک کے ساتھ روابط مضبوط کریں تاکہ پاکستانی سرٹیفیکیشن کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب میں 800,000 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے تربیتی پروگرام جاری ہیں، پاکستانی سفارت خانے ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر روزگار کے مواقع اور ان کے لیے درکار ہنر فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:غیر قانونی افغانیوں پر گھیرا تنگ،حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں