اہم خبریں

چیئرمین سینیٹ تہران کے اہم دورے پر روانہ، جانیے بڑی خبر

بڑی خبر، چیئرمین سینیٹ تہران کے اہم دورے پر روانہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہو گئے۔چیئرمین سینیٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی وفات ایران، پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ مرحوم آیت اللہ سید علی خامنہ ای غیر معمولی بصیرت، حکمت اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل رہنما تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے اور عالم اسلام ایک دور اندیش رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے ایرانی پارلیمنٹ، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمات اور قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ایرانی عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی احترام، دوستی اور مشترکہ اسلامی اقدار پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ضمنی انتخاب، سندھ اسمبلی کے حلقے کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں