اہم خبریں

واپڈا نجکاری پر مزدور تنظیمیں سراپا احتجاج، ملک گیر ہڑتال کا انتباہ

واپڈا نجکاری پر مزدور تنظیمیں سراپا احتجاج، ملک گیر ہڑتال کا انتباہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) واپڈا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور مختلف قومی اداروں کی مزدور تنظیموں نے حکومت کی مجوزہ نجکاری اور آؤٹ سورسنگ پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ڈسکور کی مجوزہ نجکاری فوری طور پر بند کی جائے۔ فیصلے واپس نہ لیے گئے تو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کی جائے گی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنمائوں بشمول صدر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین عبداللطیف نظامانی، CICTAR کے ریسرچر ایڈورڈ ملر، جنرل سیکرٹری سی ڈی اے ورکرز یونین چوہدری یاسین، چیئرمین گیپکو ولی الرحمان، چیئرمین آئیسکو جاوید اقبال بلوچ، جنرل سیکرٹری او جی ڈی سی ایل سید اعجاز اللہ اور دیگر نے کہا۔ واپڈا اور اس سے منسلک کئی تقسیم کار کمپنیاں مسلسل منافع بخش ہیں، بعض کمپنیوں کی ریکوری 100 فیصد ہے جبکہ لائن لاسز سنگل ہندسوں میں ہیں، اس لیے ان اداروں کی نجکاری کا کوئی معاشی جواز نہیں۔

یونینز نے ایک نئی تحقیقی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران بجلی پیدا کرنے کے لیے نجکاری کی پالیسیوں نے کمپنیوں کو غیر معمولی مالی فوائد بھی فراہم کیے ہیں اور صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی ہے، جب کہ نجی شعبہ بجلی کی حقیقی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر سکا ہے۔ یہ رپورٹ پبلک سروسز انٹرنیشنل (PSI) اور فریڈرک ایمریٹ ٹنلنگ (FES) کی مشترکہ کوششوں سے تیار کی گئی ہے، جبکہ اسے سینٹر فار انٹرنیشنل کارپوریٹ ٹیکس اکاؤنٹیبلٹی اینڈ ریسرچ (CICTAR) نے مرتب کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں