لاہور (اے بی این نیوز) شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے یکم جولائی سے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں سمر کیمپ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق 30 جون تک محدود مدت کیلئے سمر کیمپ کی اجازت تھی، تاہم یکم جولائی سے کسی بھی اسکول کو سمر کیمپ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف جرمانے اور لائسنس کی منسوخی سمیت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے خصوصی ٹیمیں مختلف تعلیمی اداروں کا معائنہ بھی کریں گی۔
مزید پڑھیں:صدرِ مملکت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2026 پر دستخط کر دیے















