اہم خبریں

خوشخبری،طلباء کیلئے بلاسود قرضوں کا اعلان، جانیے مکمل تفصیلات

خوشخبری،طلباء کیلئے بلاسود قرضوں کا اعلان، جانیے مکمل تفصیلات

پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں 50 ہزار طلباء کو 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں یونیورسٹیوں کے لیے صرف 0.9 ملین روپے مختص کیے گئے تھے۔

ہماری حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا، ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد ہائر ایجوکیشن کا بجٹ بڑھا کر 50 ارب روپے کر دیا۔

مینا خان آفریدی نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 50 ہزار طلباء کو 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے اور 20 ہزار نئے طلباء کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کے ساتھ انٹرن شپ دی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو جبری رخصت پر بھیجنے کی وضاحت ضروری ہے، کچھ عرصہ قبل یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

معاملہ اسمبلی میں پہنچا تو وی سی کو جبری رخصت پر بھیج کر انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جعلی ڈگریوں کا معاملہ بعد میں سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ کالج کے وائس چانسلر کو جبری رخصت پر بھیجنے کی وجہ جعلی ڈگری نہیں بلکہ فائرنگ کا واقعہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ، پاکستان ٹیم کے 4 فاسٹ بولرز فائنل

متعلقہ خبریں