پشاور(اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں پہلے دو بچوں کی پیدائش پر ہر بچے کیلئے 20 ہزار روپے مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مالی معاونت کا مقصد ماں بچے کو صحت مند اور محفوظ آغازِ زندگی میسر کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے خوشحال بجٹ 2026-27 میں بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
اسی وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے پشاور جنرل ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے سے دیگر بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا اور عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی۔
صحت مند شہری، خوشحال خیبرپختونخوا کی مضبوط بنیاد ہیں۔ اسی طرح معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔
اسی وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں بچوں اور بچیوں کے لیے چیف منسٹر ماڈل سکولز قائم کیے جائیں گے، جہاں جدید، معیاری اور یکساں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان اسکولوں کے انتظام کے لیئے علیحدہ سے انتظامی بورڈ قائم کیا جائے گا۔ تعلیم میں سرمایہ کاری، خوشحال اور تعلیم یافتہ خیبرپختونخوا کی مضبوط بنیاد ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا ماں اور نومولود بچے کی بہتر صحت، حکومت کی اولین ترجیح دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ احساس ماں پروگرام کے تحت پہلے دو بچوں کی پیدائش پر ہر بچے کے لیے 20 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی، تاکہ ماں اور بچے کو صحت مند اور محفوظ آغازِ زندگی میسر آئے۔ یہی ہے ایک فلاحی ریاست کا تصور، جہاں ہر شہری ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے ڈاکٹروں کی بھرتیوں سے متعلق شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کو میرٹ کی خلاف ورزی سے متعلق ثبوت اتوار تک وزیراعلیٰ شکایات سیل میں جمع کرانے کی ہدایت۔ شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آئندہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا، جبکہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے “انصاف بزرگ کارڈ” متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت بزرگ مرد و خواتین بی آر ٹی میں مفت سفر کی سہولت حاصل کر سکیں گے، صحت اور تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، موجودہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
ماضی کی طرح اس سال بھی ان شعبوں میں نمایاں اصلاحات اور بہتری لائی جائے گی تاکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ صحت کارڈ کے تسلسل کے ساتھ “ژوندون کارڈ” کا اجراء بھی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جو خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے ایک بڑا فلاحی تحفہ ثابت ہوگا اور سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنائے گا۔
مزید پڑھیں: ایران کا امریکہ کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان















